Story of Abraham Lincoln a great lawyer

ابراہم لنکن ایک نام دنیا کے عظیم وکیلوں اورلیڈروں میں ہوتا ہے جس نہ امریکہ میں سیاہ فام لوگوں کے لئے قانوں سازی کی اور قانون کی حکمرانی اور سیاہ فام لوگوں کی آزادی کے لئے اپنی جان  کی پرواہ کیے بغیر کام کیا اور امریکہ کے آنین میں سیاہ فام لوگوں کی آزادی کے لئے تبدیلی کروائی اور ان کو آزاد کروایا۔ شاید اسی وجہ سے ابراہم لنکن کواس کے مخالفین نے قتل کردیا تھا۔

یہ بات سب لوگ جانتے ہیں کے ابراہم لنکن ایک عظیم لیڈر  اور وکیل تھا۔ لیکن ابراہم لنکن وکالت کے پیشہ میں کیسے آیا ؟اس کے پیچھے ایک دلچسب کہانی ہے جو بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

ابراہم لنکن وکالت کہ پیشہ میں آنے سے پہلے ایک دوکان چلاتا تھا لیکن وہ اپنی سادہ اور نرم طبیعت کی وجہ سے اپنا کاروبار اچھے طریقہ سے نہ چلا رہا تھا اکثر گھاٹے کا سودا کرتا تھا اور نقصان اٹھاتا تھا۔ ایک ایسا ہی سودا اس نے ایک شخص سے کیا جو اس کے پاس سامان سے بھرا ایک صندوق لے کر 
آیا اور ابراہم لنکن کو لا کر فروخت کردیا۔

ابراہم لنکن کو اس صندوق میں سے کوئی کام کی چیز نہ ملی سوائے ایک قانون کی کتاب کے وہ کتاب پڑھ کر ابراہم لنکن کو بہت اچھا لگا اور اس نے قانون کی کتاب کے بارے میں مزید جاننے کی کوشیش کی لیکن اس زمانہ میں اس کے علاقہ میں پبلک لائبریری کا کونی نظام نہ تھا۔ 

لنکن کو پتہ چلا کے چند کلومیڑ دور ایک گاوں میں ایک شخص کے پاس قانون کی کتابوں کی ایک لائبریری ہے لنکن اس شخص کے پاس گیا اور کتابوں کا مطالعہ کرنا شروع کردیا لیکن بدلے میں لنکن کے پاس دینے کے لئے کچھ  نہیں تھا اس لیے لنکن اس لائبریری کے مالک کے گھر کا کام کرتا تھا اور چند ماہ وہاں رہ کر لنکن نے قانون کی کتابوں کا خوب مطالعہ کیا اور اس طرح لنکن قانون کی دلچسپ دنیا میں داخل ہوگیا۔


Previous
Next Post »